The Elections of 1945-46
Following the British elections, the Viceroy of India, Lord Wavell, also announced elections in India. In December 1945, elections for the Central Assembly were held. The two major parties of India, Congress and the Muslim League, participated enthusiastically but adopted completely opposite stances on the issue of the subcontinent's freedom and constitution. Congress contested the election on the slogan of a United India, whereas the Muslim League fought the elections in the name of Pakistan. During the elections, Quaid-e-Azam and the Muslim League addressed the Muslims, stating that their future was not secure in a united India and they should support the Muslim League's demand for Pakistan; otherwise, they would fall into the slavery of Congress forever.
When the election results came in, the Muslim League achieved a landslide victory, winning all the Muslim seats in the Central Assembly. Of the 100 seats, 30 were reserved for Muslims, all of which were won by the Muslim League. Subsequently, in April 1946, elections for 11 provincial assemblies were held, where 495 seats were reserved for Muslims. The Muslim League secured 439 of these seats, achieving a success rate of 89% on provincial seats. Apart from the province of Sarhad (Khyber Pakhtunkhwa), the Muslim League gained a majority in other key provinces. Thus, the Congress-nominated candidates for Muslim seats faced a humiliating defeat, with many forfeiting their security deposits.
These elections were the most significant in the history of India. As a result, the Muslim League, which had been badly defeated in the 1937 elections, emerged as a successful party. These elections proved true the claim Quaid-e-Azam had been making for the past decade: that the Muslim League was the sole representative party of the Muslims. These elections also established that the only solution to India's problem was to accept the demand for Pakistan. Consequently, Congress leaders were forced to accept the demand for the partition of India and the representative status of the Muslim League.
The Legislators' Convention (1946)
In April 1946, a convention of those elected on the Muslim League's ticket to various legislative assemblies was held in Delhi. More than five hundred members from all over India participated, including some minority representatives. In the initial session, Quaid-e-Azam emphasized the demand for Pakistan in great detail, pointing out the dangers Muslims could face under a Congress government. However, he also reiterated that no power could stop the Muslims from reaching their destination.
At this conference, Huseyn Shaheed Suhrawardy from Bengal presented a resolution demanding a sovereign and independent state of Pakistan, comprising Punjab, NWFP, Balochistan, and Sindh in the northwest, and Assam and Bengal in the northeast. The resolution stated that neither a united India nor a single constituent assembly was acceptable. Therefore, separate constituent assemblies for Muslim Pakistan and Hindu Hindustan should be formed. The Muslim League would join the interim government only if this demand was accepted; otherwise, it would devise its own course of action.
Previously, the Muslim League, in its Lahore session of March 1940, had spoken of establishing separate "states". To remove any ambiguity, this demand was amended at the 28th session of the All-India Muslim League in Madras in April 1941, which clarified the demand for a single state based on Muslim-majority areas.
1945-46 کے انتخابات
برطانوی انتخابات کے بعد وائسرائے ہند لارڈ ویول نے ہندوستان میں بھی انتخابات کا اعلان کر دیا۔ دسمبر 1945ء میں مرکزی اسمبلی کے لیے انتخابات منعقد ہوئے۔ ہندوستان کی دونوں بڑی پارٹیوں یعنی کانگریس اور مسلم لیگ نے بھرپور انداز میں انتخابات میں حصہ لیا لیکن دونوں نے برصغیر کی آزادی اور دستوری مسئلے پر بالکل متضاد موقف اختیار کیا۔ کانگریس نے متحدہ ہندوستان کے نعرے پر الیکشن لڑا جبکہ مسلم لیگ نے یہ انتخابات پاکستان کے نام پر لڑے۔ الیکشن کے دوران قائد اعظم اور مسلم لیگ نے بھرپور انداز میں مسلمانوں کو مخاطب کر کے کہا کہ گروہ ہندوستان میں مسلمانوں کا مستقبل محفوظ نہ دیکھا جائے، لہٰذا ان کو پاکستان کے مطالبے پر مسلم لیگ کا ساتھ دینا چاہیے بصورت دیگر وہ ہمیشہ کے لیے کانگریس کی غلامی میں چلے جائیں گے۔
انتخابات کے نتائج آئے تو مرکزی اسمبلی کی تمام مسلم نشستوں پر مسلم لیگ نے کامیابی حاصل کی۔ مرکزی اسمبلی کی 100 میں سے 30 نشستیں مسلمانوں کے لیے مخصوص تھیں جو تمام کی تمام مسلم لیگ نے حاصل کیں۔ اس کے بعد اپریل 1946ء میں 11 صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات منعقد ہوئے، جس میں مسلمانوں کے لیے 495 نشستیں مخصوص تھیں۔ مسلم لیگ نے ان میں سے 439 نشستیں حاصل کیں۔ اس طرح مسلم لیگ کی صوبائی اسمبلیوں کی نشستیں 89 فیصد رہیں۔ صوبہ سرحد (خیر پختونخوا) کے علاوہ باقی اہم صوبوں میں مسلم لیگ نے اکثریت حاصل کرلی۔ یوں مسلمان نشستوں کے لیے کانگریس کے نامزد امیدواروں کو حزیمت اٹھانا پڑی۔ اکثر حلقوں میں کانگریسی مسلمان امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوگئیں۔
یہ انتخابات ہندوستان کی تاریخ کے سب سے اہم انتخابات تھے۔ ان کے نتیجے میں مسلم لیگ جو کہ 1937ء کے انتخابات میں بری طرح ہار چکی تھی ایک کامیاب جماعت بن کر ابھری۔ ان انتخابات نے قائد اعظم کے اس دعوے کو جو وہ پچھلے ایک عشرے سے کر رہے تھے سچ کر دکھایا کہ مسلم لیگ ہی مسلمانوں کی واحد نمائندہ جماعت ہے۔ اس طرح ان انتخابات نے یہ بات بھی ثابت کردی کہ ہندوستان کے مسئلے کا واحد حل پاکستان کے مطالبے کو ماننا ہے۔ انہی انتخابات کے نتیجے میں کانگریسی لیڈر تقسیم ہند کے مطالبے اور مسلم لیگ کی نمائندہ حیثیت کو ماننے پر مجبور ہوئے۔
مجلس قانون ساز کے منتخب نمائندوں کا اجلاس (1946ء)
اپریل 1946ء میں مسلم لیگ کے ٹکٹ پر مختلف قانون ساز مجالس کے لیے منتخب ہونے والوں کا اجلاس دہلی میں منعقد ہوا۔ پورے ہندوستان سے پانچ سو سے زائد ممبران نے اس میں شرکت کی۔ اس اجلاس میں کچھ اقلیتی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ کانفرنس کے ابتدائی اجلاس میں قائد اعظم نے بہت تفصیل سے پاکستان کے مطالبے پر زور دیا۔ انھوں نے ان خطرات کی طرف اشارہ کیا جو مسلمانوں کو کانگریسی حکومت کی صورت میں پیش آسکتے تھے۔ تاہم انھوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ کوئی قوت مسلمانوں کو اپنی منزل تک پہنچنے سے نہیں روک سکتی۔
اس کانفرنس میں بنگال سے حسین شہید سہروردی نے ایک قرارداد پیش کی جس میں ایک خود مختار اور آزاد ریاست پاکستان جو کہ شمال مغرب میں پنجاب، صوبہ سرحد (خیر پختونخوا)، بلوچستان اور سندھ اور شمال مشرق میں آسام اور بنگال پر مشتمل ہو، کا مطالبہ کیا گیا اور مطالبہ یہ کیا گیا کہ مسلمانوں کو متحدہ ہندوستان اور نہ ہی ایک آئین ساز اسمبلی قابل قبول ہے۔ لہذا مسلم پاکستان اور ہندو ہندوستان کے لیے الگ الگ آئین ساز اسمبلیوں کی تشکیل کی جائے جو دونوں ملکوں کے لیے آئین مرتب کریں گی۔ اگر یہ مطالبہ تسلیم کر لیا جائے تو مسلم لیگ عبوری حکومت میں شامل ہونے کے لیے تیار ہے ورنہ وہ اپنے لیے خود لائحہ عمل تجویز کرے گی۔
اس سے پہلے مسلم لیگ نے مارچ 1940ء کے لاہور کے اجلاس میں ہندوستان کے مسلمانوں کے لیے الگ "ریاستوں" کے قیام کی بات کی تھی۔ بعد ازاں کسی ممکنہ ابہام سے بچنے کے لیے اس مطالبے میں اپریل 1941ء میں مدراس میں منعقدہ آل انڈیا مسلم لیگ کے اٹھائیسویں اجلاس میں ترمیم کی گئی جس کے تحت شمال مغرب اور شمال مشرق میں مسلمان اکثریتی علاقوں پر مبنی ایک ریاست کی بات کی گئی۔
0 comments:
Post a Comment
Hello!
Although Every Comment is Appreciated. Feedback, Suggestions, Any Question Comment Below Be Carefully & Feel Free. Admin Will Give You Answer of Your Question in Just Within 12 Hours.