Simla Conference (1945) Quick Summary
An effort was made to resolve the constitutional issue of the Indian subcontinent and to organize the war against the Japanese in World War II. In June 1945, Governor-General Lord Wavell announced a plan to reconstitute the Governor-General's Executive Council. It was clarified that this council would represent organized political parties, with equal representation for Hindus and Muslims. All portfolios, including Home, Finance, and Foreign Affairs, would be handed to Indians, except for the Governor-General and the Commander-in-Chief.
To negotiate this plan, the Viceroy invited India's major leaders to Simla, and the conference convened on June 25th. Severe differences emerged between the Muslim League and Congress over the nomination of representatives. The Quaid-e-Azam and the Muslim League's stance was that the Muslim League would nominate all five Muslim representatives. However, Maulana Abul Kalam Azad and other Congress leaders rejected this. Similarly, Sir Khizar Hayat Tiwana, leader of the Punjab Unionist Party, also opposed this demand, wanting to nominate a Muslim member himself.
The Viceroy asked both parties to submit lists of their representatives. Quaid-e-Azam refused, demanding that the principle of the League's sole right to nominate must be accepted first. It was impossible for the Viceroy to proceed without the Muslim League's cooperation. Consequently, he announced the conference's failure, admitting he could not secure an agreement. It was then decided that elections would be held to test the representative status of the parties.
شملہ کانفرنس (1945ء)
برصغیر پاک و ہند کے آئینی مسئلے کو حل کرنے اور جنگ عظیم دوئم میں جاپانیوں کے خلاف جنگ کو منظم کرنے کے لیے ایک کوشش کی گئی۔ جون 1945ء میں گورنر جنرل لارڈ ویول نے ایک منصوبے کا اعلان کیا جس میں گورنر جنرل کی انتظامی کونسل کو دوبارہ تشکیل دینے کا عندیہ دیا۔ یہ بھی واضح کیا گیا کہ کونسل میں ہندوؤں اور مسلمانوں کو یکساں نمائندگی دی جائے گی۔ گورنر جنرل اور کمانڈر انچیف کے علاوہ داخلہ، مالیات اور اُمور خارجہ سمیت تمام اُمور ہندوستانیوں کو سونپ دیے جائیں گے۔
اس منصوبے پر مذاکرات کے لیے وائسرائے نے ہندوستان کے بڑے لیڈروں کو شملہ آنے کی دعوت دی اور ۲۵ جون کو کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ نمائندوں کی نامزدگی پر مسلم لیگ اور کانگریس کے درمیان سخت اختلافات سامنے آئے۔ قائداعظم کا موقف تھا کہ کونسل میں پانچ مسلمان نمائندوں کی نامزدگی مسلم لیگ کرے گی، جبکہ مولانا ابوالکلام آزاد اور کانگریس کے دیگر لیڈر اس بات کو ماننے کے لیے تیار نہیں تھے۔ اسی طرح پنجاب یونینسٹ پارٹی کے رہنما سر خضر حیات ٹوانہ بھی اس مطالبے کی مخالفت کر رہے تھے۔
وائسرائے نے دونوں پارٹیوں سے نمائندوں کی فہرست دینے کو کہا۔ قائد اعظم نے یہ کہتے ہوئے انکار کیا کہ پہلے اس اُصول کو مانا جائے کہ صرف مسلم لیگ ہی مسلمان نمائندے نامزد کرے گی۔ وائسرائے کے لیے یہ ناممکن تھا کہ وہ مسلم لیگ کے تعاون کے بغیر تجویز پر عمل کرے۔ لہٰذا، اُنھوں نے خود ہی کانفرنس کی ناکامی کا اعلان کیا اور اعتراف کیا کہ وہ پارٹیوں میں معاہدہ کرانے میں ناکام رہے۔ تاہم، یہ فیصلہ کیا گیا کہ پارٹیوں کی نمائندہ حیثیت کو جانچنے کے لیے انتخابات کرائے جائیں گے۔